ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل انجمن کالج فور ویمن میں منعقد ہوا سالانہ جلسہ ؛ یونیورسٹی سطح پر رینک حاصل کرنے والی پانچوں طالبات کو دس دس ہزار روپیہ نقد انعام

بھٹکل انجمن کالج فور ویمن میں منعقد ہوا سالانہ جلسہ ؛ یونیورسٹی سطح پر رینک حاصل کرنے والی پانچوں طالبات کو دس دس ہزار روپیہ نقد انعام

Tue, 22 Aug 2023 13:38:26    S.O. News Service

بھٹکل، 22/اگست (ایس او نیوز) انجمن کالج  فور ویمن کی سالانہ تقریب 19 اگست  بروز ہفتہ بھٹکل میں منعقد ہوئی۔ جلسہ میں  متاثر کن تقاریر کے ساتھ ، رینک حاصل کرنے والی طالبات   کے ساتھ سو فیصد مارکس دلانے میں کامیاب ہونے والی لیکچررس کو اعزاز سے  بخشاگیا  اور   طالبات کی محنت اور لگن کے ساتھ  ان کو پڑھانے والی لیکچررس کی بھی خدمات کی سراہنا کی گئی۔

 بی کام فائنل کی طالبہ عائشہ صفا کی تلاوت قرآن سے  جلسہ کا آغاز ہوا۔ بی اے سکینڈ سم کی طالبہ باسمہ زیبر ، بی ایس سی سکینڈ کی طالبہ عائشہ صفانہ اور بی کام سکینڈ کی طالبہ سہانہ نے بالترتیب انگریزی، اردو اور کنڑا میں ترجمہ پیش کیا۔ بی کام سکینڈ کی طالبہ امینہ رائفہ نے حمد اور بی کام فائنل کی طالبہ سکینہ ریہا نے نعت پیش کی۔ ہانیہ کوثر، عائشہ عرفہ ، حفصہ اہیلم ، عظمہ لطیفہ اور صائحہ امبرین نے ترانۂ انجمن پیش کیں۔ 

کالج کی شعبہ انگریزی کی لکچرر نوئیا شیٹھ اور فرکس کی لکچرر زینب فردوس نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتےہوئے استقبال کیا۔ کالج پرنسپل محترمہ رئیسہ شیخ نے کالج رپورٹ کی خواندگی کی۔ شعبہ حیاتیات کی لکچرر سہانہ نائک اور فزکس کی لکچرر زینب فردوس نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ 

سالانہ جلسہ میں یونیورسٹی سطح پر رینک حاصل کرنے والی پانچوں طالبا ت کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی طرف سےفی رینک ہولڈر 10، 10ہزار روپئے نقد مع سند سے نوازتے ہوئے اُن  کی ھ تہنیت کی گئی۔ جب کہ کالج پرنسپل نے یونیورسٹی کی سطح پر پہلا رینک حاصل کرنے والی طالبہ کو الگ سے اپنی طرف سے بھی  5ہزار روپئے نقد کے ساتھ اعزاز بخشا۔ اسی طرح کلاس ٹاپر  اور کسی بھی سبجیکٹ میں  100میں سے 100نمبرات حاصل کرنےو الی 22طالبات کو بھی فی کس 2ہزار روپئے نقد انعام سے نوازا گیا۔ اپنی بہترین تدریسی خدمات کے عوض اپنے مضمون میں طالبات کے 100فی صد نتیجہ حاصل کرانے والی لکچرر س کی بھی ہمت آفزائی کی گئی اور ان لیکچررس کو  فی کس 5000روپئے نقد اور 95فی صد نتیجہ درج کرانے والی لکچررس کو فی کس 3000ہزار روپئے نقد انعام سے اعزاز بخشا گیا۔ 

سالانہ جلسہ میں مہمان خصوصی کے طورپر طالبات سے خطاب کرتےہوئے لائف کئیر کی گائناکولجیسٹ ڈاکٹر نوتن نے کہاکہ ناکامی کامیابی کا پہلا زینہ ہے۔ ناکامی آخری نکتہ نہیں ہے بلکہ کامیابی کی طرف لے جانے والا راستہ ہے۔ اپنی صحت کو تندرست رکھتے ہوئے پڑھائی کریں گے تو بہتر کامیابی ملے گی اس کےلئے خاص کر بہتر مقوی غذا اور نیند وقت پر ہونی ضروری ہے اور اسی طرح اس کے ذریعے ہم اپنے ذہنی دباؤکو کنٹرول کرسکتےہیں۔ انہوں نے طالبات سے کہاکہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے بھی لطف حاصل کریں۔ 

اعزازی مہمان انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ کامرس کی لکچرر ڈاکٹر شانتا شری ہری داس نے کہاکہ لڑکیوں کو صرف تعلیم نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہے ۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل نے لڑکیوں کےلئے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کی ہیں ہم اس کا بہتر استفادہ کرتےہوئے اپنی زندگی کو خوشگوار بناسکتےہیں طالبات اس طرف توجہ دینےکی اپیل کی۔ جلسہ کی صدارت انجمن لیڈیز اڈوائزری کمیٹی کی چیر من محترمہ سیمہ قاسمجی نے کیں اس موقع پر کمیٹی کی  ممبر محترمہ صادقہ قاضیا موجود تھیں۔ شعبہ نفسیات کی لکچرر فاطمہ شبنم نے شکریہ کلمات ادا کئے ۔ اس کے بعد طالبات کی طرف سے دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

Bhatkal: Annual Day Celebration at Anjuman College for Women


Share: